۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جامعۃ الکوثر نشست

حوزہ / جامعۃ الکوثر اسلام آباد، پاکستان میں مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃالکوثر اسلام آباد پاکستان کے المصطفی آڈیٹوریم میں مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی یاد میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔ جس کا آغاز جناب قاری غلام رسول صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس کے بعد فاضل جامعۃ الکوثر مولانا سید محمد رضوی صاحب، استاد ڈاکٹر علی حسین عارف صاحب ،استاد مولانا اشرف حسین اخونزادہ صاحب اور استاد محترم علامہ شیخ محمدشفا نجفی قبلہ نے خطاب فرمایا۔

رپورٹ کے مطابق فاضل مقررین نے مرجع عالیقدر کی علمی و قلمی زحمات اور دینی و ملی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دنیائے تشیع میں شہید باقر الصدر رضوان اللہ تعالٰی علیہ اور مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ و دیگر عظیم شخصیات کا جو آج بھی بول بالا ہے وہ سب کا سب حضرت آیت اللہ العظمی آقای خوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی شاگردی کا مرہون منت ہے۔ اس مرحلے پر شیخ محمد شفا نجفی صاحب قبلہ نے نجف اشرف میں اپنے قیام کی کچھ یادیں بھی حاضرین کے روبرو پیش کیں۔

اس تعزیتی نشست کے اختتام پر حضرت آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی روح پرفتوح کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور یوں یہ روحانیت کی خوشبوؤں سے لبریز نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیت اللہ العظمی خوئی (رہ) کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .