۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نجف الاشرف میں وکیل مرجعیت کی مرجع جہان تشیع سے ملاقات

حوزہ / وکیل مرجعیت، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے آج شہر علم و اجتہاد، شہر مولائے کائنات علیہ السلام نجف اشرف میں مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی دام ظلہ سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وکیل مرجعیت، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نے آج شہر علم و اجتہاد، شہر مولائے کائنات علیہ السلام نجف اشرف میں مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی سے ملاقات کی ہے۔ جس میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی السیستانی نے شیعیان پاکستان کے نام خصوصی سلام و دعا پہنچانے کی تاکید کی۔

رپورٹ کے مطابق مرجع اعلی اور وکیل مرجعیت نے ایک دوسرے کی احوال پرسی کے بعد مملکت خداداد پاکستان کی مجموعی صورت حال اور شیعیان پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی ۔

مرجع عالیقدر نے حسب معمول شیعیان پاکستان کی نسبت اپنی محبت اور دلی وابستگی کا اظہار فرمایا اور تمام عالم اسلام کے لئے بالعموم اور پاکستان اور پاکستانی مومنین کو بالخصوص دعاؤں کے ساتھ وکیل مرجعیت سے اپنا سلام ان تک پہنچانے کا تقاضا بھی فرمایا۔

اللہ رب العالمین تمام مراجع عظام، خصوصا مرجع اعلی حضرت آیت اللہ السیستانی کو صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے حفظ وامان میں رکھے اور تمام علماء حقہ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .