۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
کرگل

حوزہ/ علماء کرام نے مجلس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراجع عظام اور علمائے عاملین سے جڑیں رہیں تاکہ علوم آل محمد علیہم السلام سے ہمارا معاشرہ کبھی دور نہ ہونے پائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرحوم مغفور مرجع عالیقدر جہان تشیع شیخ الفقہاء عالم ربانی حضرت آیت الله العظمی لطف الله صافی گلپائیگانی (رضوان علیہ) کے ایصال ثواب کیلئے جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں دو روزہ مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شدید سردی کے باوجود ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے علماء اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی رضوان علیہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی۔

اس موقع پر علماء نے مرحوم آیت الله العظمی صافی گلپائیگانی رضوان علیہ کے سوانح عمری کے بارے میں مجلس میں شریک مومنین کو تفصیلی جانکاری دی اور شیخ الفقہاء کے نام سے مشہور اس مرحوم مرجع عالیقدر آیت الله العظمی صافی گلپائیگانی (قدس سرہ) کے دینی خدمات اور ترویج علوم آل محمد علیہم السلام کے لئے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مومنین کو تلقین کی کہ وہ مراجع عظام کی قدردانی کریں آج یہ مراجع عظام ہی ہیں کہ جن کے ذریعے سے ہم تک حلال و حرام کے مسائل پہنچ رہے ہیں اور یہیں مراجع عظام ہے کہ جن کے ذریعے علوم آل محمد علیہم السلام ہم تک پہنچ رہیں ہیں۔

لہذا مراجع عظام اور علمائے عاملین سے جڑیں رہیں تاکہ علوم آل محمد علیہم السلام سے ہمارا معاشرہ کبھی دور نہ ہونے پائے اور مراجع عظام کیلئے ہمیشہ دعا گو رہیں تاکہ ان بزرگ مراجع عظام کا سایہ ہمارے سروں پر بنے رہے, آخر میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی کی دعائیہ خیر کے ساتھ مجلس مجلس فاتحہ خوانی اپنے اختتام کو پہنچا.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .