جامعۃ الکوثر اسلام آباد
-
جامعہ الکوثر میں آیت اللہ خوئی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس
حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی سید ابو القاسم الخوئی قدس سرہ کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد جامعہ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ہوا۔
-
حجت الاسلام و المسلمین عقیل الغروی کا جامعۃ الکوثر میں خطاب؛
آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی دینی و دنیاوی تعلیم کے فروغ کے لئے نمایاں خدمات ہیں
حوزہ/ برصغیر پاک و ہند میں دینی و دنیاوی تعلیم کے فروغ اور دیگر کارہائے خیر کی بدولت محسن ملت مکتب تشیع کے تمام علماء میں سب سے نمایاں مقام پر فائز تھے۔ گویا انہوں نے علم و عشق کو جمع کرکے عمل خیر کا وہ نمونہ پیش کیا جو صرف انہی کا حصہ تھا۔
-
شیخ محسن علی نجفی ؒ علم و عمل کا نُورانی آبشار
حوزہ/ ایک مدت تک اسلام آباد کے اپنے عزیز دوستوں سے اصرار اور ان کا انتظار کرتا رہا کہ وہ اس تحریر کو شیخ محسن نجفی قدس سرہ کی تصاویر سے مزین کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کریں، لیکن مجبوراً آج اپنی اس طویل تحریر کو تاخیر سے پوسٹ کر رہا ہوں۔
-
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات عالم اسلام کا نقصان، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ علامہ صفدر نجفی کے بعد علامہ شیخ محسن علی نجفی کی مدارس، مساجد ، یتیم خانوں،اسکول ،کالج اوریونیورسٹیوں کی تعمیر کا کوئی ثانی نہیں،امید ہے مرحوم کے جانشین علامہ شیخ اسحاق نجفی ان کے کاموں میں مزید اضافہ کریں گے۔
-
آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی (رہ) کی نماز جنازہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ادا کر دی گئی
حوزہ / پاکستانی بزرگ عالم دین مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی نماز جنازہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔
-
قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی و بابصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آپ اتحاد امت کے عظیم داعی اور شاندار علمی شخصیت تھے۔ تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامعۃ الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے جس نے تعلیمات اہلبیت اطہار علیہم السلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی حوزہ علمیہ قم کی تاسیس کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکت اور خطاب
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کی تاسیس کو 100 سال مکمل ہونے پر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ(نمائندگی پاکستان) کی جانب سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں "علماء و خطباء کانفرنس" کا انعقاد / قائد ملت جعفریہ، علامہ شبیر حسن میثمی اور حجۃ الاسلام رمضانی کی خصوصی شرکت
حوزہ / پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تعلیمی ادارہ جامعۃ الکوثر میں منعقدہ پروگرام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان،حجۃ الاسلام رضا رمضانی اور علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔
-
تصاویر/جامعه الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ارمغانِ کوثر فورم کے تحت عظیم الشان اجتماع
تصاویر/جامعه الکوثر اسلام آباد پاکستان میں، جامعہ ہذا کے فارغ التحصیلان کے فورم ارمغانِ کوثر کے تحت بین الاقوامی اجتماع منعقد کیا گیا۔
-
کانفرنس ”صادق آل محمد علیہم السّلام کی علمی و سیاسی تحریک“
حوزه/ شہادت حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ایک کانفرنس " حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام کی علمی و سیاسی تحریک " کے عنوان سے منعقد کی گئی۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری
حوزہ/ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کو بلا شبہ یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہ قابل فخر ادارہ ہر سال دسیوں کی تعداد میں طلاب کو باقاعدہ فارغ التحصیل کر کے باعزت انداز میں انہیں اعلیٰ تعلیم کی راہوں کے راہیں بناتی ہے۔
-
عید بعثت کی مناسبت سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد + تصاویر
حوزه/ 27 رجب المرجب کی شب المصطفیٰ آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر میں عید مبعث النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔
-
علامہ شیخ محسن علی نجفی:
منبر کی عظیم ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خودداری اور اخلاص سے بھی خود کو آراستہ کریں
حوزہ/ شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے منبر و محراب کی ذمہ داری نبھانے والے فاضلین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور نصیحت فرمائی کہ منبر کی اس انتہائی پروقار ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خودداری اور اخلاص کی صفت سے اپنے آپ کو آراستہ کرنا نہ بھولیں۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں امام جمعہ والجماعت سکردو کی آمد:
مؤمن کو نرم خو اور نرم رویہ اختیار کرنا چاہئے، علامہ شیخ حسن جعفری
حوزہ/ پاکستان کی مایہ ناز دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نامور علمی و روحانی شخصیت امام جمعہ و الجماعت مرکزی جامع مسجد امامیہ اسکردو اور ملی و قومی سرگرمیوں کے روح رواں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے قدم رنجہ فرمایا اور کمال شفقت و مہربانی سے طلاب جامعہ کو درس اخلاق سے مستفید فرمایا۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں فنِ خطابت کے ورکشاپ کا انعقاد:
دینی مدارس میں جدید عصری تقاضوں کے مطابق نصابی تبدیلی کیلئے قلمی، علمی اور فکری کوششوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی
حوزہ/اسلام آباد پاکستان مادر علمی جامعۃ الکوثر میں فن خطابت کے مختلف ورکشاپس سے کا انعقاد کیا گیا جسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ دینی مدارس میں طلاب کی فکری ارتقاء اور کار آمد مستقبل کیلئے معاشرتی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے جدید تعلیمی نصاب شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
-
حوزہ علمیہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں جشن میلاد صادقین (ع) +تصاویر
حوزہ/ قلمی و علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جوش خطابت اور تقاریر و مجالس میں بھی جامعة الکوثر کا باقاعدہ حصہ رہا ہے، جس کی بدولت طلباء کرام اپنے ما فی الضمیر کو احسن و خوبصورت اور منفرد انداز میں مجمع عام میں پہنچانے کی قدرت حاصل کرتے ہیں۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیت اللہ العظمی خوئی (رہ) کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد
حوزہ / جامعۃ الکوثر اسلام آباد، پاکستان میں مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ورلڈ فیڈریشن کے وفد کی آمد
حوزہ / گزشتہ دنوں ورلڈ فیڈریشن کے اعلی سطحی وفد نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
حوزہ/ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے شرکت کی۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں استقبال ماہ مبارک رمضان کے عنوان سے مبلغین کے لیے دو روزہ تربیتی دروس کا اہتمام:
تبلیغ میں عوام کی ذہنی اور فکری صلاحیتوں کو مد نظر رکھا جائے، علامہ شیخ محسن نجفی
حوزہ/ مفسر قرآن و شیخ الجامعۃ نے مبلغین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغ کو حکیمانہ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مخاطب کی ذہنی و فکری صلاحیت، نفسیاتی حالت، اس کے عقائد و نظریات اور اس کے ماحول و عادات کو مدنظر رکھا جائے۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں جشن ولادت حضرت امام زمانہ (عج) کا انعقاد:
عدل و انصاف پر مبنی حکومت،امام زمانہ (عج) کی حکومت کے ذریعہ پوری ہوگی: علامہ شیخ محسن نجفی
حوزہ/ عدل و انصاف پر مبنی حکومت کا تقاضا فطری ہے اور اس کے بارے میں ہر ایک میں تڑپ اور طلب موجود ہے، یہ نظام الہیٰ ہے کہ پیاس لگتی ہے تو پانی بھی خلق فرمایا ہے بھوک لگتی ہے تو کھانا بھی خلق فرمایا ہے ، تو اسی طرح اس عدل وانصاف پر مبنی حکومت کی طلب بھی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی حکومت کے ذریعہ پوری کی جائے گی ۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد
سنی مصادر میں مولا علی (ع) کی 15200 احادیث موجود ہیں، علامہ شیخ محسن علی نجفی
حوزہ/ شیخ الجامعہ نے مولا علی علیہ السلام کی مظلومیت کا ذکر کرتے ہوئے ان حقائق کا اظہار فرمایا کہ سنی مصادر میں مولا کی 15200 احادیث موجود ہیں جبکہ تشہیر محض 500 احادیث کی ہوتی ہے۔آپ نے نہج البلاغہ کے اشاعتی سلسلے کو سراہتے ہوئے اپنے دست مبارک سے جناب مولانا مقبول حسین علوی کو حسن کارکردگی شیلڈ عطا فرمائی۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں بعثتِ رسولِ خاتم (ص) کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا انعقاد
حوزہ/شب 27 رجب المرجب بعثتِ ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے المصطفی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں علامہ محمد علی فاضل کی رسم چہلم:
انسان حوزات علمیہ میں مرتا نہیں بلکہ شاگردوں کی صورت میں زندہ رہتا ہے، مولانا انتصار حیدر جعفری
حوزہ/ مرحوم فاضل تصنیف، تدریس، تبیلغ اور تالیف کے میدانوں میں بلند پایہ اور ہمہ جہت ہونے کے باوجود عاجزی و انکساری کا اعلیٰ نمونہ تھے لہذا آپ کی ذات کو خراج تحسین آپ کے علمی کاموں کو آگے بڑھاتے ہوئے بھی کرنا چاہیے۔"
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد کی علامہ شیخ محمد علی فاضلؒ کی مجلس سوئم میں شرکت:
مرحوم علامہ شیخ محمد علی فاضلؒ کو اللہ تعالی نے "با برکت قلم" عطا کیا تھا، شیخ الجامعۃ علامہ شیخ محسن علی نجفی
حوزہ/ جامعۃ الکوثر کے سینئر مدرس علامہ شیخ ظفر عباس شاہانی صاحب نے مرحوم کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالٹے ہوئے کہا کہ مرحوم علامہ جتنی بڑی علمی شخصیت تھے اس لحاظ سے ان کو نہیں پہچانا گیا اور یہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ شخصیات کو انہی کی زندگی میں نہیں پہچانتے۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں علمائے شیعہ پاکستان کے اجتماع کا اعلامیہ، عذاداری شہ رگ حیات و ملت میں باہمی اتحاد و اتفاق پر زور
حوزہ/ علمائے کرام کا یہ نمائندہ اجتماع وطن عزیز پاکستان کے تحفظ اور اس میں بسنے والے مختلف مسالک و مذاہب کے پیروکاروں میں باہمی اُلفت و وحدت کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور پوری طرح سے اس امر کا ادراک رکھتا ہے کہ وطن عزیز کا تحفظ افتراق و انتشار سے بچنے ہی میں مضمر ہے نیز یہ کہ اس حقیقت کو نظر انداز کرنے والے عناصر کو اپنے محب وطن ہونے پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔