۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/حجۃ الاسلام یعقوب بشوی نے کہا کہ ہم آل محمد کی تعلیمات کو دنیا میں پھیلانے والے ثقافتی سفیر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی امام بارگاہ شریکۃ الحسین میں امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ اکیسویں صدی کے مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں امام علی الرضا علیہ السلام کی سیرت اور آپ کے کلام کا گہرا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صدی کی شیطانی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علم حاصل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ آج معاشرہ جہالت اور بولہبی سوچوں میں ڈوبا ہوا ہے اور اس حالت سے نکالنے کا واحد حل ائمہ علیہم السلام کی سیرت، طرز حیات اور ان کے فرمودات پر عمل کرنا ہے۔

حجۃ الاسلام بشوی نے کہا کہ آج دنیوی سفیر جو ایک حکومت کا نمائندہ ہوتا ہے اور اس کا کام ایک ملک اور حکومت کی سیاسی پالیسیوں کا تحفظ ہے لیکن اس کے برخلاف، ہم مکتب اہل بیت کے ثقافتی سفیر ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک چودہ معصومین ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .