۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/حجۃ الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی نے مظفرآباد آزاد کشمیر فاطمیہ کالج کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس میں آنے والے طلباء و طالبات کو خط شکن ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی نے مظفرآباد آزاد کشمیر فاطمیہ کالج کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس میں آنے والے طلباء و طالبات کو خط شکن ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال پہلی وحی میں نظام تعلیم کو پوری بشریت کے ساتھ مختص کرتا ہے۔ اسلامی نظام تعلیم کی عمارت دو اہم ستونوں پر کھڑی ہے اور وہ دو نظام، تعلیمی اور تحقیقی نظام ہے۔

حجۃ الاسلام شیخ یعقوب بشوی نے کہا کہ آج ہمارے مدارس میں تعلیم تو کسی حد تک ہے لیکن تحقیقاتی نظام نہیں ہے اس لئے ہمیں مطلوب نتیجہ نہیں مل رہا ہے۔ ہماری مثال اس پرندے کی طرح ہے جس کا صرف ایک پر ہے اور وہ اڑنا تو چاہتا ہے لیکن اڑ نہیں سکتا، کیونکہ اڑنے کے لئے دو پروں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اس کے پاس نہیں، لہٰذا تعلیمی اداروں میں ہمیں تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی نظام کو متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم ایک مطلوب نصاب تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے طلباء اور طالبات کو خط شکن ہونا چاہئے اور انہیں دقت عمل اور سرعت عمل دونوں سے کام لینے کی ضرورت ہے، کیونکہ خط شکنی ان دو شرائط کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ السابقون السابقون اولئک المقربون والی آیت بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے از جملہ خط شکنی، سرعت و دقت عمل، کسی عمل کی بنیاد اور شروع جیسے اہم موضوعات کی طرف اشارہ کرتی ہے اس مبارک دستور پر عمل کرکے ہی انسان قرب الہی حاصل کر سکتا ہے اور یہی مقصد مختلف علوم کی تحصیل کا بھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .