۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مظفر آباد کشمیر

حوزه/ پندرہ روزہ اسلام شناسی کورس مسجد و امام بارگاہ ڈھیریاں سیداں مظفرآباد کشمیر پاکستان میں اختتام پذیر ہوا جس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پندرہ روزہ اسلام شناسی کورس مسجد و امام بارگاہ ڈھیریاں سیداں مظفرآباد کشمیر پاکستان میں اختتام پذیر ہوا جس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔

مظفر آباد کشمیر پاکستان میں 15 روزہ اسلام شناسی کورس کی اختتامی تقریب منعقد

تقریب کے مہمان خصوصی زعیم ملت علامہ مفتی کفایت حسین نقوی صاحب تھے اس کے علاؤہ مختلف علمائے کرام کیساتھ انتظامیہ اسلام شناسی کورس نجف و قم سے تشریف لائے ہوئے اساتذہ کرام جن میں آغا محمد جواد یعسوبی، دانیال حسن یعسوب، سید علی رضوی، آغا عباس رضوی، مجاہد حسین دامانی اور آغا سید ذہین علی نجفی صاحب شامل تھے، جن کی شبانہ روز محنتوں سے پہلے کوٹلی اور مظفرآباد میں دوسرا اسلام شناسی کورس مکمل ہوا، دونوں کورسسز میں تقریبا 200 سے زائد طلباء کرام نے حصہ لیا جن میں بڑی تعداد میٹرک اور انٹر کے طلباء کی تھی جبکہ ایک معقول تعداد میں گریجویشن کے جوانوں کی تھی جنہوں نے خود کو تعلیمات قرآن و اہلبیت علیہم السّلام سے سیراب کیا۔

مظفر آباد کشمیر پاکستان میں 15 روزہ اسلام شناسی کورس کی اختتامی تقریب منعقد

علمائے کرام نے اسلام شناسی کی اہمیت پر زور دیتے کہا کہ ہمارا مقصد جوانان ملت اور یتیمان آل محمد علیہم السلام کو علم و عمل کیساتھ جوڑ کر خدا و حجت خدا کو راضی کرنا ہے ہمارے جوان کو اپنے عقائد پر دلیل سے قائم ہونا چاہیئے، اسی کیساتھ فقہ آل محمد علیہم السّلام، اخلاق و سیرت آئمہ معصومین علیہم السلام کے بارے میں جان کر اپنی زندگیوں کو گزارنے کا نام اسلام شناسی ہے۔

اس موقع پر انتظامیہ اسلام شناسی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز میں خصوصی تحائف جبکہ کورس میں شریک ہر طالب علم کو بھی انعامات سے نوازا گیا، اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی ایک طالبعلم کو زیارت کربلا کا پیکج دیا گیا۔

انتظامیہ نے انجمن غلامان محمد وآل محمد علیہم السّلام کا میزبان بننے، تعاون اور خدمات پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ انجمن کی جانب سے نجف و قم سے آئے ہوئے علمائے کرام کا بھرپور شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے باب مدینہ العلم سے آ کر ہمارے بچوں کی تربیت کا سامان کیا۔

تقریب سے کراچی سے آئے ہوئے مہمان عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔

مظفر آباد کشمیر پاکستان میں 15 روزہ اسلام شناسی کورس کی اختتامی تقریب منعقد

اس تقریب میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آخر میں حرم مولا حسین علیہ السلام اور حرم امام رضا علیہ السلام کے گنبد پر نصب شدہ علم پاک کی خصوصی زیارت کرائی گئی اور رقت آمیز مناظر کیساتھ مؤمنین کو خاک شفاء ہدیہ پیش کی گئی بعد ازاں انجمن کی جانب سے علمائے کرام کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .