۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حجت الاسلام مختار سلیمانی مدیر مدرسه علمیه حافظین قرآن حاج شهبازخان کرمانشاه

حوزہ/ کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ حافظین قرآن کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام شہباز خان نے کرمانشاہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو اعزاز سے نوازا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ حافظین قرآن کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام شہباز خان نے کرمانشاہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو اعزاز سے نوازا۔

کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ حافظین قرآن کے ڈائریکٹر نے "روز صحافی" کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: میڈیا اور رپورٹر کا کردار بہت اہم ہے۔

انہوں نے دینی ثقافت کے خبر نگاروں کے عظیم مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: راویان حدیث نے ابتدائے اسلام سے ہی درحقیقت ایک حساس اور اثر انگیز کردار ادا کیا ہے۔

کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ حافظین قرآن کے ڈائریکٹر نے کہا: آج دشمنوں نے مقدسات بالخصوص انقلاب اسلامی کے خلاف جھوٹی خبریں اور شبہات پھیلا کر ہم پر ثقافتی جنگ مسلط کر دی ہے۔

حجۃ الاسلام سلیمانی نے کہا کہ آج کی دنیا کو ایک گلوبل ولیج سے تشبیہ دی گئی ہے، میڈیا کا کردار دور حاضر کے مسائل، اسلام کی اعلیٰ اقدار اور اسلامی انقلاب کو بیان کرنا ہے، خبروں کے حقائق سے دنیا کو با خبر کرنا اور صحیح راستہ دکھانا ہی میڈیا کا کام ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے ایک پُرعزم اور انقلابی رپورٹر کی صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: الَّذِینَ یُبَلِّغُونَ رِسالاتِ اللَّهِ...» رسالت الہی کی تبلیغ ہر مومن کا فریضہ ہے، اس رسالت الہی کی سب سے عمدہ مثال یہی ہے کہ انسان صحیح خبروں کو لوگوں تک پہنچائے۔

کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ حافظین قرآن کے ڈائریکٹر نے کہا: اگر دنیا اسلام اور انقلاب اسلامی کی حقیقی عظمت کو جاننا چاہتی ہے تو میڈیا اور صحافیوں کا کردار اس سلسلے میں بہت موثر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .