۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
درس تفسیر

حوزہ/ حسب سابق امسال بھی فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے درس تفسیر کا آغاز کیا گیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے درس تفسیر کا آغاز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کشمیر پاکستان میں اس سال کے دروس میں سورہ رحمن کی تفسیر کو شامل کیا گیا ہے۔ یکم رمضان المبارک بتاریخ 23 مارچ 2023ء بروز جمعرات سورہ رحمن کی تلاوت کی فضلیت اور آیت نمبر1 اور 2 کی تفسیر اور اہم نکات بیان کئے گئے۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے درس تفسیر کا آغاز

استاد نے سورہ رحمن کے اہم نکات میں سورہ رحمن کا آغاز لفظ رحمٰن سے کیوں ہوا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ رحمٰن واحد وہ صفت ہے جو فقط خدا سے مخصوص ہے اور قرآن کریم اور اسکی تعلیم خدا کی اسی صفت رحمن کا ایک جلوہ ہے۔

دوم رمضان المبارک بتاریخ 24بمارچ 2023ء بروز جمعہ کو سورہ رحمن کی آیت 3 اور 4 کی تفسیر بیان کی گئی اور ان اہم نکات کی طرف اشارہ کیا: رحمت خدا کے چار جلوے ہیں:

1۔ قرآن 2۔ تعلیم قرآن 3۔ شریعت خداوندی 4۔ خلقت انسان۔

قرآن انسان پر مقدم ہے

انسان کی خلقت دو علوم کے درمیان ہے یعنی انسان کی ابتداء اور انتہا علم پر ہے۔ علم برترین کمال ہے جو خدا خود انسان کو عطا کرتا ہے۔

سوم رمضان المبارک بتاریخ 25 مارچ 2023ء بروز ہفتہ سورہ رحمن کی آیت 5 تا 9 کی تفسیر بیان کی گئی۔

جسکے اہم نکات یہ ہیں:

1۔ خداوند متعال نے ہر چیز کو مناسب حساب کتاب کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ 2۔ لفظ میزان استعمال کر کے منظم نظام کو واضح کیا ہے۔ 3۔ فقط انسان ہی نہیں بلکہ دنیا کی ہر چیز خدا کے سامنے سجدہ ریز ہے۔ 4۔ تجارت پیشہ میں سب سے زیادہ ثواب والا پیشہ ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ تجارت میں فسق و فجور نہ ہو۔ 5۔ معاشرے کی ترقی کےلئے دو پر ہیں: علم و عدالت۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے درس تفسیر کا آغاز

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .