۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں درس اخلاق

حوزہ / فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئیر چھتر مظفر آباد میں درس اخلاق کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدرس اخلاق چیئرمین جامعہ بعثت چنیوٹ مولانا غلام شبیر بخاری تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئیر چھتر مظفرآباد میں درس اخلاق کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدرس اخلاق چیئرمین جامعہ بعثت چنیوٹ مولانا غلام شبیر بخاری تھے۔ درس اخلاق میں انہوں نے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: علم کو اس نیت سے حاصل کیا جائے کہ وہ علم ہمیں منزل پر پہنچائے، ہدف تک پہنچائے اور ہمارا ہدف امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ذات ہو کہ ہم اس علم کے ذریعہ سے اپنے زمانے کے امام تک پہنچیں کیونکہ امام زمانہ تک پہنچنے کے لیے علم کا ہونا بہت ضروری ہے پس ایسے راستوں کا انتخاب کیا جائے جس سے ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے لشکر میں شامل ہوں۔

مولانا غلام شبیر بخاری نے مزید کہا: کوئی بھی چیز بغیر مقصد کے نہیں ہونی چاہئے۔ چاہے وہ مجلس ہو، چاہے وہ ماتم ہو یا چاہے وہ علم کو حاصل کرنا ہو۔

انہوں نے کہا: علم کو حاصل کرنا ایک مقصد کے تحت ہو اور مقصد جو رکھا جائے وہ یہ کہ ہمیں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف تک پہنچنا ہے اور آج کے وقت کی سب سے بڑی ضرورت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ہیں۔ پس ہمیں امام تک جانے کے لیے علم کو حاصل کرنا ہے اور جو طالب علم اس راستے پر ہیں انہیں اپنے اندر جوش و جذبہ اور ولولہ و شوق پیدا کرنا ہے اور صحیح راستے کا انتخاب کرنا ہے اور صحیح علم کا انتخاب کر کے ہی اپنے آپ کو امام زمانہ تک پہنچانا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .