۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله کعبی

حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: علم اور ایمان ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیونکہ ایمان کے بغیر علم کا کوئی فائدہ نہیں اور علم کے بغیر ایمان پسماندگی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، آیت اللہ عباس کعبی نے جہاد یونیورسٹی قم کے سربراہ محمد حیدری سے ملاقات میں کہا: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا نام، یاد اور معرفت دلوں کو منور کر دیتی ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی بارہا تاکید کی ہے کہ ایمان اور امید امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے انتظار کے سائے میں حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: علم اور ایمان ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیونکہ ایمان کے بغیر علم کا کوئی فائدہ نہیں اور علم کے بغیر ایمان پسماندگی کی علامت ہے۔

جہاد یونیورسٹی قم کے سربراہ محمد حیدری نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: جہاد یونیورسٹی نے ہمیشہ با ایمان افراد سے استفادہ کرتے ہوئے علمی میدانوں میں قدم بڑھائے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .