۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شاهین دژ

حوزہ/  مدرسہ علمیہ  الزہرا (س) کی سرپرست نے کہا: غیبتِ امام معصوم میں ولایت فقیہ کی اطاعت سب پر واجب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر شاہین دژ میں واقع مدرسہ علمیہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سرپرست محترمہ رقیہ عبدلی نے اس شہر میں حسینیۂ سید الشہداء علیہ السلام کی رضاکار خواتین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: دینداری اور شیعہ ہونے کے اساس و بنیاد ولایت کے اطاعت ہے۔

انہوں نے کہا: انسان چونکہ اشرف المخلوقات ہے اس لئے خداوند متعال نے انسان کو آغاز خلقت سے ہی ولی اور رہبر کے بغیر نہیں چھوڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ختم نبوت کے بعد بھی خداوندعالم نے انسانوں کو بغیر رہبر کے نہیں چھوڑا اور ائمہ معصومین علیہ السلام لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کرتے رہے کیونکہ کفار اور منافقین ائمہ طاہرین علیہم السلام سے دیرینہ دشمنی رکھتے تھے اس لیے اس بات کا خوف تھا کہ وہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو بھی شہید نہ کر دیں۔ پس حضرت خدا کے اذن سے لوگوں کی نظروں سے پنہان ہو گئے تاکہ اسلامی معاشرہ اور امت تشیع بغیر رہبر اور ولی کے بغیر نہ رہ جائے۔

مدرسہ علمیہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مدیر نے کہا: ہم امام معصوم کو ظاہری طور پر دیکھنے سے تو محروم ہو گئے لیکن امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف ہمارے اعمال پر ناظر ہیں اور اسلامی معاشرہ ان کے وجود سے استفادہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ائمہ طاہرین علیہم السلام سے متعدد روایات اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ غیبت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف میں امت کی رہبری کی ذمہ داری فقہاء اور ولایت فقیہ پر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .