ہفتہ 10 مئی 2025 - 12:38
امام رضا (ع) کا دورِ ولایتعہدی، تشیع کی توسیع کا سنہری دور تھا

حوزہ/ حجت الاسلام محمد حسین رحیمی نے کہا: مامون کی نیتوں سے قطع نظر، امام رضا علیہ السلام کی ولایت عہدی کا مختصر دور، شیعہ مکتب کے پھیلاؤ کا سنہری دور تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ امام صادق (ع) چالوس کے مدیر حجت الاسلام رحیمی نے مدرسہ صدیقہ طاہرہ (س) نوشہر میں "تمدن سازی کے عناصر اور امام رضا علیہ السلام کی علمی و عملی سیرت" کے عنوان سے منعقدہ علمی نشست میں طلاب اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام اسماء و صفاتِ الٰہی کے مظہر ہیں اور ان کے تمام افعال حکمت پر مبنی ہوتے ہیں۔

انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی جانب سے ولایتعہدی قبول کرنے پر بعض لوگوں کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بعض افراد ممکن ہے امام کی معرفت نہ رکھنے کے سبب ان کے فیصلے کے راز کو نہ سمجھ سکیں لیکن جب اس فیصلے کا تجزیہ کیا جائے تو اس میں پوشیدہ حکمتوں کو درک کیا جا سکتا ہے کہ امام کا ہر اقدام کس قدر مفید اور بابرکت تھا۔

حجت الاسلام رحیمی نے اسلامی تمدن سازی کے اہداف کو بیان کرتے ہوئے کہا: اسلامی تمدن کا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ معاشرہ کامل انسان کی سرپرستی کو تسلیم کرے اور حیاتِ طیبہ کی طرف گامزن ہو۔

انہوں نے زید کہا: اس ہدف کے حصول کے مراحل میں سے ایک اہم مرحلہ، معصوم اور کامل انسان کی قیادت میں اسلامی سیاسی حاکمیت کا قیام ہے۔

مدرسہ علمیہ امام صادق (ع) چالوس کے مدیر نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی سیرت کے مطالعہ سے چار اہم عناصر سامنے آتے ہیں، جن میں سب سے اہم "ثقافتی عنصر" ہے کیونکہ یہی تہذیبی برتری کا مظہر ہوتا ہے اور یاد رکھیں اگر کسی معاشرے کی ثقافت درست ہو جائے تو وہ سارا معاشرہ سنور جاتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha