حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام ناصر اکبرزادہ مغربی آذربائیجان کے مدرسہ کے نائب وزیر تمدن نے آج ارمیہ میں مدرسہ ریحانہ الرسول کی طالبات سے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب میں علم، روحانیت اور استعداد کا ہونا ضروری ہے کہا: مدرسے میں علم اور معرفت کے عنوان سے جو کچھ انسان کو بتایا جاتا ہے وہ رٹنا نہیں ہے بلکہ سمجھنا ضروری ہے، اور جس طالب علم میں علم، تقویٰ اور استعداد نہ ہو وہ دین اور لوگوں کیلئے بے سود ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کمیل ابن زیاد کو امام علی علیہ السلام کی اہم ترین ہدایات میں سے ایک یہ ہے کہ انسان جو کچھ کرنا چاہتا ہے اس کے اصولوں کا علم اور شناخت رکھتا ہو،کہا: عالم کا ملازمہ علم اور روحانیت ہے۔ اور دینی معاملات میں ایسا نہیں ہونا چاہیےکہ صرف ظاہر مد نظر ہو، بلکہ باطن اور گناہوں کے اثر وضعی پر غور کرنا بھی ضروری ہے۔
مغربی آذربائیجان سے مدرسے کے نائب وزیر تمدن نے استعداد کار کو طالب علم کی تیسری خصوصیت اور ضرورت قرار دیا اور کہا: علمائے دین انبیاء کے جانشین ہیں اور ان کا پہلا اور اہم ترین کام لوگوں کو قرآن کریم سے آشنا کرنا ہے اور طلباء کو قرآن کریم سے کامل انس رکھنا چاہئے۔
انہوں نے آیات اور روایات کے نقطہ نظر سے دین کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا: مذہب قرآن کریم اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی روایات پر مبنی انسانی زندگی کو منظم کرتا ہے جس میں خدا، مخلوق، اور انسان کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا بیان پایا جاتا ہے۔
آخر میں، مغربی آذربائیجان کے مدرسہ کے نائب وزیر تمدن نے کہا: انسان اور خدا کا رشتہ جتنا مضبوط ہوگا، زندگی میں اس کی کامیابی اتنی ہی زیادہ ہوگی، اور اصلاح کی اعلیٰ ترین قسم یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو خدا کی حضور میں سمجھے، اور اپنے درپیش مسائل کو امتحان الہی جانے، اور اس بابت بہترین حل نماز ہے۔