۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ/ ایران کے شہر "بانہ" کے امام جمعہ نے کہا: بصیرت ہمیں علم و تقوی، صبر اور خدا پر توکل سکھاتی ہے اور عدمِ بصیرت ہماری شخصیت کو ایسا متزلزل بنا دیتی ہے کہ ہم سادہ ترین امور کو انجام دینے کی بھی طاقت نہیں رکھتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد عبدالرحمان خدائی نے ایران کے شہر "بانہ" میں اہل سنت علماء اور طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: بصیرت، خدا کی نعمتوں میں سے ایک ہے کہ انسان اس سے استفادہ کرتے ہوئے صحیح راستے کی تشخیص دیتا ہے لہذا بصیرت زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے بہترین چراغ ہے۔

شہر "بانہ" کے امام جمعہ نے کہا: بصیرت ہمیں علم و تقوی، صبر اور خدا پر توکل سکھاتی ہے اور عدمِ بصیرت ہماری شخصیت کو ایسا متزلزل بنا دیتی ہے کہ ہم سادہ ترین امور کو انجام دینے کی بھی طاقت نہیں رکھتے۔

استاد خدائی نے کہا: قرآن کریم وہ کتاب ہے جو ہمیں زندگی، تقویٰ اور خداترسی کا درس دیتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اس عظیم آسمانی کتاب سے آشنا کریں۔

شہر "بانہ" کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: قرآن مجید زندگی کے صحیح راستے اور انسانیت کے لیے روشن چراغ ہے۔ جو بھی اس آسمانی کتاب سے مانوس ہو گا وہ زندگی میں کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .