۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
موینی
بشر کی خوشبختی قرآن و اہلبیت سے تمسک کرنے میں ہے

حوزہ / ایران کے شہر قزوین میں مدرسہ علمیہ کے استاد نے کہا: قرآن کریم تمام دردوں کی دوا اور تمام افسردگیوں اور انحرافات کو دور کرتا ہے اور بشر  کو جاودانہ سعادت و خوشبختی کے لئے کتاب الہی اور اہلبیت(علیھم السلام) سے تمسک کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید حسن موسوی موینی نے شہر محمدیہ میں قراء کے ایک گروہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم ایسے راستے کی رہنمائی کرتا ہے کہ جس پر چل کر انسان ستمگروں کی غلامی کے طوق اور قید کی زنجیروں سے نجات اور خرافات اور شیطانی خواہشات سے رہائی حاصل کرتا ہے۔

 حجت الاسلام سید حسن موسوی موینی نے کہا : قرآن کریم دل کی سلامتی اور ظاہر و باطن کی پاکیزگی کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم اپنے اندر اعلی ترین معارف الہی لیے ہوئے ہے کہ جو خداوندعالم، اسماء و صفات الہی،  اسرار توحید، انبیاء الہی کی خصوصیات اور جہان کے غیب کے اسرار غار کی شناخت کا باعث ہے ۔

شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: ماہ مبارک رمضان قرآن کی بہار ہے ۔ہمیں اس مہینہ میں قرآن مجید کی قرات کو زیادہ اہمیت دینی چاہئے اور اس آسمانی کتاب کا مطالعہ، ترجمہ، تفسیر اور تدبر کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .