حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پندرہ شعبان کو جشن کا اہتمام کرنے والی انجمن نے تمام حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر میں دفتر امام جمعہ کے کانفرنس ہال میں اجلاس منعقد کیا:
حجت الاسلام والمسلمین حاجی زادہ نے ماہ شعبان کی عید کی مناسبت سے شہر اھر کے امام جمعہ کو مبارکباد اور شہید آوینی، شہید جنرل صیاد شیرازی اور شہید آیت اللہ صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ہر سال ایران میں جوان بڑے شو و ذوق سے جشن نیمہ شعبان کا انعقاد کرتے تھے لیکن اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات کا انعقاد نہیں کرسکے ہیں۔
انہوں نے کہا: اس سال بھی ہم حفاظتی تدابیر کی رعایت کرتے ہوئے اس دن اپنے مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے اپنی مودت و محبت کا اظہار کریں گے۔
حجت الاسلام والمسلمین حاجی زادہ نے مزید کہا: پندرہ شعبان کی رات شب قدر کے بعد افضل ترین رات ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: "خداوندعالم اس رات اپنی پاک وپاکیزہ ذات کی قسم کھا کر فرماتا ہے کہ اس رات میں کسی حاجتمند کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاؤں گا"۔
انہوں نے کہا: آج کل کرونا وائرس کی وجہ سے کوئی اجتماع منعقد نہیں ہو رہا ہے تاکہ لوگوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ کیا جاسکے۔ لیکن اس کے باوجود ہم اپنے طور پر جشن نیمہ شعبان کا انعقاد کریں گے اور اس کے لیے جشن منعقد کرنے والی کمیٹی نے خاص قسم کے انتظامات کر رکھے ہیں۔