۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
عبد السلام عالم الازهر

حوزہ/ مصطفی عبد السلام نے کہا: ۱۵ شعبان کی شب کو شب قدر کہا جاتا ہے، اسی دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بخوشی خدا سے کہا تھا کہ کعبے کو ہمارا قبلہ بنا دے، اور یہ دن فرشتوں کے لئے عید کا دن ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں، اور یہ رات گناہوں کی بخشش کی رات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر میں جامعۃ الازہر کے عالم دین مصطفٰی عبدالسلام نے مہا شعبان کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا: شعبان کے مہینے میں ۱۵ شعبان سب سے بہترین تاریخ ہے، اس دن باہر گھومنا پھرنا اور تفریح کرنا بھول جائیں ، کیوں کہ یہ رات بہت ہی با فضیلت رات ہے۔

انہوں نے نیمہ شعبان کی ٖفضیلت اور اس شب کی تاریخی حیثیت کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا: ۱۵ شعبان کی شب کو شب قدر کہا جاتا ہے، اسی دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بخوشی خدا سے کہا تھا کہ کعبے کو ہمارا قبلہ بنا دے، اور یہ دن فرشتوں کے لئے عید کا دن ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں، اور یہ رات گناہوں کی بخشش کی رات ہے۔

عبدالسلام نے ۱۵ شعبان میں منائی جانے خوشیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا:روایتوں سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور آپ کے اہلبیت علیہم السلام شعبان کے مہینے کی آمد پر جشن اور خوشی منایا کرتے تھے، روزے رکھا کرتے تھے، اور اس مہینے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کثرت سے نماز شب پڑھا کرتے تھے۔

جامعۃ الازہر کے عالم دین نے کہا: نیمہ شعبان اور ایام البیض کے روزوں کا ثواب بہت زیادہ ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس ایک دن کے روزے رکھنے کی وجہ سے انسان کو جہنم کی آگ سے نجات دیتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .