حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مصر کے سماجی و اسکالر شریف شحاتہ نے کہا: 15 شعبان شب قدر ہے کہ جس میں خداوند متعال انسان کی روزی میں اضافہ کرتا ہے اور گناہوں کو معاف فرما تا ہے۔
انہوں نے کہا: خداوند عالم اس رات دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے اور والدین کے عاق شدہ شخص کے سوا سب کے گناہ بخش دیتا ہے۔
شریف شحاتہ نے کہا: خداوند متعال جن اعمال کو معاف نہیں کرتا ان میں قطع رحمی، بغض، حسد اور ظلم ہے۔
مصر کے اس اہلسنت عالم دین نے کہا: اس رات میں بیدار رہ کر دعا اور قرآن خوانی میں مشغول رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا:پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اچھا اخلاق اپنانے اور جنگ و جدل سے دور رہنے کی نصیحت کی ہے۔