۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر/ احیای شب نوزدهم ماه مبارک رمضان در حرم حضرت یحیی بن موسی(ع) سمنان

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مطیعی نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے شب قدر میں بیدار رہ کر اللہ تعالیٰ کو یاد کیا، اگلےایک سال تک اس کے اوپر سے عذاب الہی ٹال دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سمنان میں فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین مرتضیٰ مطیعی نے حضرت یحییٰ بن موسیٰ علیہ السلام کے روضہ مبارک میں رمضان المبارک کی 19ویں شب کے اعمال کے دوران ماہ رمضان کی فضیلت کے بارے میں امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: شَهرُ رَمَضانَ شَهرُ اللّه عَزَّوَجَلَّ وَ هُوَ شَهرٌ یُضاعِفُ اللّه فیهِ الحَسَناتِ وَ یَمحو فیهِ السَّیِّئاتِ وَ هُوَ شَهرُ البَرَکةِ۔ رمضان کا مہینہ خدا کا مہینہ ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں خدا حسنات اور نیکیوں میں اضافہ کر دیتا ہے اور گناہوں کو مٹاتا ہے اور یہ مہینہ بہت ہی برکتوں والا مہینہ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مطیعی نے مزید کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے شب قدر میں بیدار رہ کر اللہ تعالیٰ کو یاد کیا، اگلےایک سال تک اس کے اوپر سے عذاب الہی ٹال دیا جائے گا۔

صوبہ سمنان میں فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا: امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: شب قدر کی تینوں راتوں (19ویں، 21ویں اور 23ویں) کی قدر کرو اور غنیمت جانو، کیونکہ 19ویں کی شب کو انسان کی تقدیر لکھی جاتی ہے، 21ویں کی شب کو اس تقدیر کو منظوری مل جاتی ہے، اور 23 ویں کی شب میں اس تقدیر پرامام حاضر کی دستخط ہوتی ہے۔

سمنان کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خدا وند متعال بندوں کی توبہ سے خوش ہوتا ہے، مزید کہا: پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ (ع) نے خدا درخواست کی میں تجھ سے قربت اختیار کرنا چاہتا ہوں، تو خدا نے جواب دیا کہ مجھ نزدیک وہی بندہ ہو سکتا ہے جو شب قدر میں بیدار رہے اور اس شب کی واقعی قدر و قیمت کو پہچانے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .