۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حسینی فقیه

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: روحانی و باعزت لباس میں ملبوس طلباء اور علماء اپنے فریضہ کی انجام دہی پر فخر کرتے ہیں چونکہ وہ تبلیغِ دین کی صورت میں ایسی ذمہ داری انجام دے رہے ہوتے ہیں جو انبیاء و صالحین کا ہدف تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے حوزہ علمیہ خراسان کے استاد حجت الاسلام والمسلمین سید محسن حسینی فقیہ نے کہا: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مومنین اور اولیاء الہی کے لیے عید اور جشن کا مہینہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ماہِ مقدس رمضان خدا کی وسیع رحمتوں اور برکتوں کے حصول کا مہینہ ہے۔

حجت الاسلام فقیہ نے ماہ رمضان کے نام کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا: بعض لوگ ماہ رمضان کو پیاس اور بھوک کو برداشت کرنے سے تعبیر کرتے ہیں اور یہ پیاس اس انسان کے اندر حرارت پیدا کرتی ہے جس سے اسے جہنم کی پیاس یاد آتی ہے اور بعض دوسرے افراد کا کہنا ہے کہ رمضان کا مطلب انسان کے گناہوں کو جلانا اور اس کی زندگی میں کیے گئے گناہوں سے اسے پاک کرنا ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: روایات میں آیا ہے کہ رمضان المبارک کی ہر شب ہزاروں لوگوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کیا جاتا ہے اور اس کی آخری رات میں ان تمام لوگوں کی مقدار کے برابر کہ جن پر آتشِ جہنم حتمی قرار دے دی گئی تھی، جہنم کی آگ سے نجات ملتی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے رمضان کے مقدس مہینے کی ایک اہم ترین خصوصیت "شب قدر" کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شب قدر کی قدر کی جانی چاہیے کیونکہ اس کی فضیلت بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان راتوں میں دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ان راتوں کے بابرکت لحظات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .