حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے حرم حضرت معصومہ (س) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ماہ شعبان المعظم اپنے اختتام کے قریب ہے اور امام رضا علیہ السلام کی سفارش کے مطابق ہمیں خود کو مفید اور بامقصد کاموں میں مشغول کرنا چاہیے اور بے فائدہ اور لغو امور سے پرہیز کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: دعاؤں کی کثرت، استغفار، قرآن کریم کی تلاوت، گناہوں پر ندامت اور توبہ، امانت کی ادائیگی، دل سے کینہ اور نفرت کا خاتمہ، گناہوں سے دوری، تقویٰ کی پابندی اور خدا پر توکل وہ امور ہیں جو امام رضا علیہ السلام نے ماہ شعبان کے آخری دنوں میں اپنے اصحاب کو یان فرمائیں اور یہ سب درسِ زندگی ہیں۔
حجت الاسلام رفیعی نے کہا: ماہ مبارک رمضان کی حرمت و احترام کا معاشرہ کے تمام افراد خیال رکھیں اور بے حجابی، روزہ خواری اور دیگر گناہوں کے ذریعہ اس ماہ کی حرمت کو پامال نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا: غضب الٰہی کا باعث بننے والے عوامل میں سے ایک معاشرے میں حدود الٰہی کے نفاذ میں رکاوٹ ایجاد کرنا اور اس میں تفریق وغیرہ کا قائل ہونا ہے۔
آپ کا تبصرہ