اعمال شب قدر
-
قرآن کے بغیر انسان جنت میں داخل نہیں ہو سکتا؛ حجۃ الاسلام حسن شامی
حوزہ/ حجۃ الاسلام شامی نے کہا: قرآن کے بغیر انسان جنت میں داخل نہیں ہو سکتا ، البتہ قرآن کی دو قسمیں ہیں؛ قرآن صامت اور قرآن ناطق، قرآن صامت وہی کتاب الہی ہے اور قرآن ناطق معصومین علیہم السلام ہیں۔
-
تئیسویں رمضان شبہائے قدر میں مستحبات اور اعمال
حوزہ/ شب قدر وه رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہوتی ہے اس رات کے اعمال ہزار مہینوں کے اعمال سے بہترہیں اور اس رات میں سال کے امور مقدر ہوتے ہیں اور ملائکه اور روح جو سب سے عظیم ملک ہے اس رات میں پروردگار کے حکم سے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور امام زمانه (عج) کی خدمت میں پہنچتے ہیں اور جو کچھ ہر شخص کے لئے مقدر ہوا ہے امام کے روبرو پیش کرتے ہیں۔
-
ماہ رمضان المبارک؛شب قدر کے اعمال
حوزہ/ماہ رمضان المبارک کے شب قدر کے اعمال
-
شب قدر کے اعمال
حوزہ/ یہ شب قدر کے وہ اعمال ہیں جو تینوں راتوں 19, 21, 23 کو انجام دیے جاتے ہیں۔
-
شبِ قدر کی تین راتیں کیوں ہیں؟
حوزہ/ تئیسویں کی رات جو اللہ تعالیٰ چاہتا تھا وہ سب کر دیا جاتا ہے۔ یہ شب قدر ہی ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے)۔
-
تصاویر/ روضہ امام رضا (ع) میں اکیسویں ماہ رمضان المبارک پر شب قدر کے اعمال و عزاداری
حوزہ/ روضہ امام رضا علیہ السلام میں رمضان المبارک کی اکیسویں شب میں مؤمنین نے امیر المؤمنین علی (ع) کی شہادت اور شب قدر کی مناسبت سے عزاداری اور شب بیداری کی اور خداوند کی بارگاہ میں دعا اور مناجات کیا۔
-
صوبہ سمنان میں ولی فقیہ کے نمائندے:
شب قدر میں گناہ بخش دئے جاتے ہیں/ توبہ کی قبولیت کی شرط یہ ہے کہ گناہ کی تکرار نہ کی جائے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مطیعی نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے شب قدر میں بیدار رہ کر اللہ تعالیٰ کو یاد کیا، اگلےایک سال تک اس کے اوپر سے عذاب الہی ٹال دیا جائے گا۔
-
اعمال و ادعیہ ماہ مبارک رمضان+pdf ڈاؤنلوڈ
حوزہ؍1. شب ہائے قدر کی متعلقہ دعاؤں کے ساتھ۔ 2۔ موبائل اسکرین کے حساب سے صفحہ کا سائز۔ جس میں پڑھنے کے لئے صفحہ زوم کرنے کی ضرورت نہیں۔ 3۔ ابتدا میں فہرست مندرجات۔
-
تصاویر/ حضرت معصومہ قم (س) کے حرم میں اعمال شب قدر اور شب ضربت کی عزاداری
حوزہ/ ماہ مبارک رمضان کی شب انیس یعنی پہلی شب قدر کے اعمال حضرت معصومہ قم علیہ السلام کے حرم مطہر میں انتہائی روحانی ماحول میں انجام دئے گئے۔
-
کرگل؛ اعمالِ شب قدر،جمعیت العلماء اثنا کرگل کے زیر اہتمام لیلۃ القدر کے پر رونق مجالس منعقد
حوزہ/ ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر محکمہ صحت کے طرف سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے صرف 50 فیصد مومین کو شبہائے قدر کے مجالس میں شرکت کی اجازت دی گئی اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر سے گھر بیٹھے لوگوں نے شب ہائے قدر کے اعمال انجام دئے۔
-
شبِ قدر کی عظمت اور فضیلت
حوزہ/ شب قدر وہ رات ہے کہ جو ہزار مہینوں سے افضل ہے اور فرشتے اس رات میں اللہ کے اذن سے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور بندوں کے سارے سال کے مقدورات کو معین کرتے ہیں ۔ اس رات کا ماہ مبارک میں موجود ہونا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی امت پر بہت بڑا اللہ کا لطف اور احسان ہے۔ جسکا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔
-
دنیا بھر میں یوم شہادت امام علی (ع) کا غم اور اعمال شب قدر
حوزہ/ ایران اور عراق سمیت آج دنیا بھر میں یوم شہادت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام منایا جارہا ہے جبکہ گزشتہ رات دوسری شب قدر کے اعمال بجا لائے گئے اور پورے ایران کی فضا دعاؤں اور مناجات کی صداؤں سے گونجتی رہی ۔
-
امام رضا (ع) کے حرم میں اعمال شب قدر اور شب ضربت کی عزاداری
حوزہ/ ماہ مبارک رمضان کی شب انیس یعنی پہلی شب قدر کے اعمال حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ انتہائی روحانی ماحول میں انجام دئے گئے۔
-
شب قدر کے قابل قدر لمحات سے استفادہ نہ کرنا ناشکری ہے، تقی عباس رضوی
حوزہ/ حجت الاسلام تقی عباس رضوی نے بیان کیا : شب قدر کی اہمیت و عظمت کو سمجھنے کے لئے یہی کافی ہے کہ خداوندعالم نے اسکی فضیلت کو بتانے کے لئے مستقل طور پر ایک مکمل سورہ الگ سے نازل کیا ہے ۔
-
قرآن و عترت فاؤنڈیشن:
ماہ رمضان المبارک کی انیسویں شب، شب تقدیر، اکیسویں شب،شب استقرار اور تیئیسویں شب، شب دستخط ہے
حوزہ/ مدیر قرآن و عترت فاؤنڈیشن نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں تین سو ساٹھ یا تین سو پینسٹھ روز ہوتے ہیں لیکن ان تمام ایام میں جو فضیلت شب قدر کو حاصل ہے وہ کسی بھی شب کو حاصل نہیں۔