پیر 24 مارچ 2025 - 13:49
لکھنؤ میں ماہِ رمضان المبارک کی تیسری شبِ قدر پر خصوصی اعمال کا پروگرام

حوزہ/ حیدری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک کی تیسری شبِ قدر (۲۳ رمضان) کے موقع پر خصوصی اعمال کا پروگرام ۲۳ مارچ ٢٠٢٥ ، رات ۱۱:۳۰ بجے سے مسجد وقف جعفری بیگم المعروف بڑی مسجد، مصاحب گنج ، لکھنؤ میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۲۳ مارچ ٢٠٢٥, لکھنؤ: حیدری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک کی تیسری شبِ قدر (۲۳ رمضان) کے موقع پر خصوصی اعمال کا پروگرام ۲۳ مارچ ٢٠٢٥ ، رات ۱۱:۳۰ بجے سے مسجد وقف جعفری بیگم المعروف بڑی مسجد، مصاحب گنج ، لکھنؤ میں منعقد کیا گیا۔

لکھنؤ میں ماہِ رمضان المبارک کی تیسری شبِ قدر پر خصوصی اعمال کا پروگرام

شبِ قدر وہ مقدس رات ہے جس میں قرآنِ مجید نازل ہوا، جس کی تین راتوں (۱۹ رمضان، ۲۱ رمضان اور ۲۳ رمضان) کو خاص فضیلت حاصل ہے۔ ان میں بھی ۲۳ رمضان کی رات کو زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔ امام رضا علیہ السلام سے منقول ہے کہ حضرت علی علیہ السلام تین راتوں میں سوئے نہیں کرتے تھے: ۲۳ رمضان کی رات، عید الفطر کی رات، اور شعبان کی پندرھویں رات۔ ان راتوں میں رزق، عمر، اور پورے سال کے واقعات لکھے جاتے ہیں ۔

لکھنؤ میں ماہِ رمضان المبارک کی تیسری شبِ قدر پر خصوصی اعمال کا پروگرام

پروگرام کا آغاز قاری مولانا حسن محمد صاحب کی تلاوتِ قرآن نے کیا ۔ اس کے بعد مولانا عقیل عباس معروفی صاحب نے دعائے توسل پڑھی۔ مولانا علی عباس خان صاحب نے شبِ قدر کی فضیلت اور حضرت امام علی علیہ السلام کے مصائب پر روشنی ڈالی، جسے سن کر حاضرین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ دعائے جوشنِ کبیر کو مولانا یاسر صاحب اور مولانا مشاہد عالم صاحب نے پڑھا۔ اس کے بعد مولانا طاہا حسین صاحب نے زیارتِ وارثہ پڑھائی۔ پروگرام کا اختتام مولانا نہزۃ الحسین صاحب کی دعائے فرج کے ساتھ ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Haq pasand IN 17:11 - 2025/03/24
    Dunya me aamal hote hen konse khasusi aamal karay hen Tameri kam nahi karen ge Har sal hone walt aamal ki reporting karen ge