۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت الله محمد یعقوبی از علمای عراق

حوزہ / عراقی شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے کہا: دعا کے قبول ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہے کہ اس عمل کو انجام دیا جائے جو خدا کو پسند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی عالم دین آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے کہا: دعا کے قبول ہونے کے اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ وہ عمل انجام دیا جائے جو خدا کو پسند ہے اور جو عمل خدا کو پسند ہے وہی یقینا نیک اور صالح عمل ہے۔ لیکن یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں نے عمل صالح انجام دیا ہے پس خداوند جو میں چاہتا ہوں وہ مجھے عطا کر دے بلکہ انسان کو عمل صالح خدا کا قرب حاصل کرنے کے لئے انجام دینا چاہئیے۔

آیت اللہ محمد یعقوبی نے کہا: ماں باپ، خاندان اور بچوں سے نیک سلوک ان اعمال میں سے ہیں کہ جنہیں خداوند متعال پسند کرتا ہے کیونکہ خداوندعالم نے والدین سے نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ پس والدین سے حسن سلوک موجب بنتا ہے کہ انسان کی دعا قبول ہو۔

انہوں نے کہا: نیک عمل کے ذریعہ خدا سے توسل کرنا چاہیے مثلا کسی حاجتمند کو دیکھا، کسی ایسے جوان کو دیکھا جو شادی کی استطاعت نہیں رکھتا، یا  یتیموں اور ایسے افراد کا سامنا کیا جن کے والدین جنگ یا دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہو گئے تھے تو ایسے افراد کی مدد کرنے کو خدا پسند کرتا ہے۔

عراق کے اس عالم دین نے مزید کہا: عمل صالح کی انجام دہی احسان کے ساتھ ہرگز نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جو عمل احسان جتلانے کے ہمراہ ہو وہ قبول نہیں ہوا کرتا۔ جب انسان کو معلوم ہو کہ خدا کسی عمل کو بہت پسند کرتا ہے تو انسان کو وہ عمل خدا کی خوشنودی کے لئے انجام دینا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .