۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
بلغاریہ

حوزہ/بلغاریہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بلغاریہ کے مفتی اعظم سے ایک ملاقات میں بلغاریائی مسلمانوں کو قرآن پاک کی 500 کتابوں کا عطیہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بلغاریہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بلغاریہ کے مفتی اعظم سے ایک ملاقات میں بلغاریائی مسلمانوں کو قرآن پاک کی 500 کتابوں کا عطیہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر "سید محمد جواد رسولی" نے اس ملاقات میں قرآن پاک کی 500 کتابوں کا عطیہ کرنے سے بلغاریہ کے مفتی اعظم سمیت بلغاریائی مسلمانوں کو عید الاضحی کی آمد پر مبارکباد دی۔

اس ملاقات میں بلغاریہ میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر "حمید رضا آزادی" نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ اس سال عائد پابندیوں اور حج کی بندش کے پیش نظر، ہم سب کو حج سے متعلقہ رسومات اور حج کے بنیادی فلسفے کو زندہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے جس میں ساری دنیا کے تمام مسلمان جمع ہوکر حج ابرہیمی کی رسومات کی شان و شوکت سمیت دنیا کے اہم امور اور عالم اسلام کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

رسولی نے مزید کہا کہ ہم تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں جہاں امریکہ اور صیہونی ریاست "صدی کی ڈیل" کے منصوبے پر عمل درآمد کرکے اور مغربی کنارے کے ایک اور حصے کو ناجائز صہیونی حکومت کے ساتھ جوڑ کر تمام مسلم اراضی پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؛ لیکن اللہ رب العزت کی فضل و کرم اور مسلمانوں کی جدوجہد سے ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں ہم سب کا فرض ہے کہ ہم فلسطین کی مظلوم قوم کی فریاد کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔

دراین اثنا بلغاریہ کے مفتی اعظم نے ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے ایرانی سفارتخانے کیجانب سے بلغاریائی مسلمانوں کو قرآن الکریم کی 500 کتابوں کا عطیہ دینے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کتابوں کو قرآن سیکھنے والے نوجوانوں کے درمیان بانٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .