۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حج 2020

حوزہ/عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عالمی سطح پر حج کا ماحول نہ بن سکا اور سرزمین حجاز سے باہر رہائش پذیر فرزندان توحید کے لئے حج ممکن نہیں ہو پایا۔ مگر اس درمیان کچھ خوش نصیب بندے تھے جنہیں وبا کے باوجود حج کی سعادت نصیب ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عالمی سطح پر حج کا ماحول نہ بن سکا اور سرزمین حجاز سے باہر رہائش پذیر فرزندان توحید کے لئے حج ممکن نہیں ہو پایا۔ مگر اس درمیان کچھ خوش نصیب بندے تھے جنہیں وبا کے باوجود حج کی سعادت نصیب ہوئی۔

اس سال صرف سرزمین حجاز میں رہائش پذیر فرزندان اسلام حج پر مشرف ہو سکے ہیں جن میں ایک سو ساٹھ ممالک کے غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ تمام مناسک حج سماجی فاصلے اور طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے انجام پا رہے ہیں۔

اس سال تمام مناسک حج سماجی فاصلے کے ساتھ انجام پا رہے ہیں۔ نماز ہو یا طواف، وقوف ہو یا رمی جمرات، دعا و مناجات ہو یا میدان عرفات، حلق و تقصیر ہو یا قربانی، سبھی مناسک اور سبھی مقامات میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

اس سال بندگان خدا کے لئے شانے سے شانہ اور قدم سے قدم ملا کر مناسک حج کی انجام دہی ممکن نہ ہو سکی۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .