حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز بدھ لبنانی ہم منصب میشل عون کے نام سے ایک پیغام میں بیروت بندرگاہ میں واقع اسلحے کے گودام میں ہولناک دہماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اسفناک واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس واقعے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
روحانی نے کہا کہ ہم زخمیوں کے علاج اور طبی امداد فراہم کرنے پر آمادہ ہے اور امید ہے کہ اس واقعے کی وجوہات جلد سے جلد معلوم ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیروت کی بندرگاہ پر واقع اسلحے کے گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا۔
لبنانی وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق اب تک اس واقعے کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد جاں بحق اور 4000 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
لبنان کی سپریم ڈیفنس کونسل نے بدھ کے روز میشل عون کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس میں اس حادثے پرآج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔