۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بیرورت میں خوفناک دھماکہ، سیکڑوں افراد جانبحق اور زخمی

حوزہ/لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ایک ہولناک دھماکہ ہوا ہے جس میں سیکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اس خوفناک دھماکہ،ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئي سرکاری بیان سامنے نہیں آيا اور اسی طرح اس میں زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا بھی علم نہیں ہو سکا ہے تاہم المیادین ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

بیروت نیوز کہ مطابق یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے اسٹور نمبر بارہ میں اشتعال انگیز مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس دھماکے کے متعدد ویڈیو سامنے آئے ہیں جن میں دکھایا گيا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کافی اونچائي تک دھویں کا ستون نظر آ رہا ہے۔

العالم کے رپورٹ کی مطابق اس دھماکے سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں جنھیں ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتالوں تک پہنچایا گيا۔ رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ دھماکے کی آواز ۸ کلو میٹر دور اور صیدا شہر تک سنائي دی۔ بیروت کے گورنر مروان عبود نے اس حادثہ کو عظیم فاجعہ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصانات بے انتہا ہوئے ہیں۔

لبنان کے وزیر اعظم نے کل عمومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔لبنان کے صدر مشیل عون نے صورتحال غیر معمولی قرار دے کر سپریم ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .