۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کشمیر

حوزہ/انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین سیکیورٹی فورسز اور علیحدگی پسند گوریلوں کے درمیان جھڑپوں میں 9 چھاپہ مار جانبحق ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جھڑپ کشمیر کے شوپیاں اور پامپور علاقوں میں ہوئی جسمیں یہ افراد مارے گئے۔تصادم کے بعد ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی۔

انڈین سیکورٹی فورسز نے برسوں سے کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کو اپنے قبضے والے علاقے میں تعینات کررکھا ہے اور پچھلی تیں دہائیوں سے انڈین سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری جانبحق ہوئے ہیں۔

کشمیر کی صورت حال کا تعین کرنے کے اقدام میں کشمیری لوگ اس سلسلے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ راہ حل کو نافذ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہندوستان کی حکومت اس کی مخالفت کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .