۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/علامہ اشفاق وحیدی نے ایک ایک وفد کے ساتھ چرچ کے دورہ پر کرسچن کمیونٹی کے رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام مسلمان انسانیت کی بقاء کے لیے اور ظلم ستم کے خلاف متحد ھو جائیں بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دے سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل کے رہنما اور امام جمعہ کینبرا آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے ایک ایک وفد کے ساتھ چرچ کے دورہ پر کرسچن کمیونٹی کے رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام مسلمان انسانیت کی بقاء کے لیے اور ظلم ستم کے خلاف متحد ھو جائیں بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دے سکتے ہیں اور دنیا کے تمام مذاھب کے عقیدوں اور مقدسات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ھیں جس مذھب میں فرقہ واریت اور دھشت گردی ھو رہی ھے اس کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ھے بین المذاھب ھم آہنگی سے ہی دشمن کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا پیغام واضع ہے کہ آؤ مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لیں تفرقے میں نہ پڑیں اسی میں ہی کامیابی ہے جہان مظلوم ہیں ان کے ساتھ کھڑے  ہوجائیں ظالم کے خلاف آواز بلند کریں یہ پیغام تمام مذاھب کے رہنماؤں کو اپنی اپنی کمیونٹی میں عام کرنا چائیے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک میں آئے روز بے گناہ بچوں خواتین کی بے حرمتی اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام عروج پر ہے چائے یمن کشمیر عراق افغانستان ہو ہم سب کو مل کر مذمت کرنی چائیے اور عالمی اداروں کو متوجہ کرنا چائے تاکہ ظلم کا خاتمہ ہوسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .