۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حرم حضرت عباس (ع)

روضے کے مذہبی امور کے ترجمان «تغرید عبدالخالق التمیمی» کا اس بارے میں کہنا تھا: «کورونا وائرس کی وجہ سے خواتین کے لیے خطبہ سکھانے کا کورس، آن لائن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،حرم حضرت عباس (ع) کے تعاون سے خواتین کو مذہبی تقاریر اور خطبہ سکھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

روضے کے مذہبی امور کے ترجمان «تغرید عبدالخالق التمیمی» کا اس بارے میں کہنا تھا: «کورونا وائرس کی وجہ سے خطبہ سکھانے کا کورس آن لائن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا: « خطبہ سکھانے کی کلاسز ہر ہفتے اور منگل کے دن صبح کے ۹ بجے ہوں گی جو چھ مہینے تک جاری رہیں گی۔ کلاسز میں فقهی، عقاید، خطبہ دینے، اور اخلاقی دروس شامل ہیں»۔

التمیمی کے مطابق کلاسز میں شرکت کی کوئی فیس نہیں تاہم دو شرط رکھی گیی ہے کسی بھی حوزہ علمیہ یا مدرسہ معصومین(ع) سے فارغ التحصیلی کی سند اور دوسری شرط یہ کہ تقریر کرنے کا تجربہ رکھتی ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ خواہشمند خواتین نام لکھانے کے لیے ٹیلی گرام چینل پر اس ایڈریس «https://t.me/joinchat/DZfLpUpsJfHvOBq۷xY۸PNg» پر نام لکھوا سکتی ہیں۔

اس کورس کا مقصد تبلیغ کے میدان میں پروفیشنل تیار کرانا اور انکی صلاحیتوں میں اضافہ کرانا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .