۲۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 17, 2024
امام سجاد علیہ السلام

حوزہ/ آستانہ حسینی کے فیسٹیول انچارج شیخ علی القرعاوی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ مذکورہ فیسٹیول ایس او پیز پر عمل کے ساتھ "امام سجاد(ع) علم و عبادت" کے عنوان سے منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستانہ حسینی کے فیسٹیول انچارج شیخ علی القرعاوی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ مذکورہ فیسٹیول ایس او پیز پر عمل کے ساتھ "امام سجاد(ع) علم و عبادت" کے عنوان سے منعقد ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ اس سال فیسٹیول میں بعض مہمان بذات خود شریک ہوں گے جبکہ دیگر مہمان آن لاین طریقے سے شرکت کریں گے۔

شیخ علی القرعاوی کا کہنا تھا کہ تحقیقی نشست، عکاسی پروگرام بعنوان «خطوة»، کورونا سے مقابلہ کے لیے آستانے کی کاوش، شخصیت امام سجاد(ع) پر تھیٹر نمایش اور کتب نمایش پروگرام کا حصہ ہے۔ اور ساتھ ہی اس فیسٹیول میں امام سجاد(ع) کے موضوع پر ایک نئی کتاب کی رونمائی بھی ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ چھٹی بین الاقوامی "تراتیل سجادیه" فیسٹیول میں گذشتہ سال  ۱۴ ممالک کے مہمانوں کی شرکت کے ساتھ حرم امام حسین علیہ السلام میں منعقد کی گئی تھی۔

مذکورہ فیسٹیول اور پروگرام ہر سال شہادت امام سجاد علیہ السلام کے دن منعقد کیا جاتا ہے اور گذشتہ سال "عدالت اجتماعی رسالہ حقوق امام سجاد علیہ السلام" کے عنوان سے رکھا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .