۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کتاب "توحید در نهج البلاغه"
کتاب "توحید در نہج البلاغہ" زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگئی ہے

حوزہ / نجف اشرف میں مرکز امام صادق علیہ السلام نے شیخ عبدالرزاق العرباوی کی کتاب توحید در نہج البلاغہ کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے جس کے مطابق نجف اشرف میں امام صادق سینٹر نے شیخ عبد الرزاق العرباوی کی کتاب "توحید در نہج البلاغہ" کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

شیخ العرباوی نے اس کتاب کے مقدمہ میں لکھا ہے کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ توحید تمام آسمانی شریعتوں اور اس جہان ہستی کی اصل و بنیاد ہے اور تمام انبیاء اور آئمہ علیھم السلام نے اپنی تبلیغ کا آغاز لوگوں کو توحید کی طرف دعوت دینے سے کیا"۔

انہوں نے مزید کہا: امام علی علیہ السلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علم، معرفت اور حکمت کے وارث ہیں۔

شیخ عبد الرزاق العرباوی نے کہا: نہج البلاغہ اسرار توحید سے سرشار اور توحیدی معرفت کا سرچشمہ ہے کہ امیر المومنین علیہ السلام کی طرح کوئی بھی توحید کے معانی اور مفاہیم کو بیان نہیں کر سکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .