منگل 8 ستمبر 2020 - 21:43
جنوبی افریقہ میں اذان پر پابندی کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج

حوزہ/ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں اسلامی مرکز نے اذان پر پابندی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں اسلامی مرکز نے اذان پر پابندی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

قاضی سیڈول منگانی نے ایک شہری کی شکایت پر یہاں پر اذان نشر کرنے پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔چندرا گیری الوری جو مسجد کا ھمسایہ ہے انہوں نے شکایت کی تھی کہ یہاں پر اذان سے اسلامی شہر ہونے کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔

مذکورہ شکایت پر قاضی نے مدرسه تعلیم الدین کو حکم دیا کہ وہ اذان کی آواز باھر نکلنے نہ دیں۔

اسلامی مرکز نے متعدد دلائل کے ساتھ درخواست دی ہے کہ اس حکم کو معطل کیا جائے اور دیگر افراد کے حقوق کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .