۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انٹرفیتھ ملٹن کونسل آف وکٹوریہ کا آن لائن اجلاس

حوزہ/ اگر بین المذاہب ہم آہنگی کے تعلقات کو مضبوط نہ کیا گیا تو انسان دشمن قوتیں تفریق کر کے ہمارے مقدسات کی توہین کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کانبرا آسٹریلیا میں انٹرفیتھ ملٹن کونسل آف وکٹوریہ کے آن لائن اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رکن  و امام جمعہ کانبرا حجت الاسلام والمسلمین علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ موجودہ حالات نے دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں کو اتحاد کی دعوت فکر دی۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بین المذاہب ہم آہنگی ملٹن کونسل آف وکٹوریہ کی کار گردی لائق تحسین ہے کہا کہ اگر بین المذاہب ہم آہنگی کے تعلقات کو مضبوط نہ کیا گیا تو انسان دشمن قوتیں تفریق کر کے ہمارے مقدسات کی توہین کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی ۔

حجت الاسلام والمسلمین وحیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں مل کر ان کا خاتمہ کرنا ہوگا زور دے کر کہا کہ آسٹریلیا حکومت کے ایسے اقدامات سے عوام میں اتحاد و وحدت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ملٹن کونسل آف وکٹوریہ بین المذاہب ہم آہنگی بورڈ کے رکن نے بین المذاہب رہنماؤں کی نشست خوش آئند جانا اور اتحاد کا بہت بڑا پیغام بتایا اور کہا کہ عوام اور مذاہب میں اس کا فروغ، حالات حاضرہ کا تقاضہ ہے ۔

واضح رہے کہ اجلاس میں مسٹر ڈیوڈ، مسٹر گریو، مسز صنا، مسٹر احسان و دیگر شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .