حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے گورنر ہاؤس میں "احترام انسانیت، بین المذاہب ہم آہنگی، تشدد سے پاک معاشرہ اور پیغام پاکستان کا فروغ" کے عنوان سے کانفرنس میں شرکت کی۔
اس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا: بلاشبہ یہ ایک شاندار کاوش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
علامہ بیر حن میثمی نے کہا: پاکستان میں ہر مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اس ضمن میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ معاشرہ میں عمومی معاشرتی رویوں میں تبدیلی لائی جائے کیونکہ اس وقت معاشرہ میں عدم برداشت کا فقدان ہے۔