۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/ امام سجاد علیہ السلام کا صبر اور حوصلہ تھا جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے واقع کربلا دیکھا اور صبر استامت سے یزید کو قیامت تک رسوا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت السلام و المسلمین علامہ اشفاق وحیدی نے ایک مجلس میں موضوع شہادت امام سجاد علیہ السلام پر عزاداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین تمام عبادات کی زینت ہیں، امام نے اتنا طولانی اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو کر رہتی دنیا تک بتا دیا کہ بندگی اسے کہتے ہیں۔موجودہ دور میں امام سجاد علیہ السلام کی سیرت پر عمل کر کے ہی ہم کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امام سجاد علیہ السلام کا صبر اور حوصلہ تھا جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے واقع کربلا دیکھا اور صبر استامت سے یزید کو قیامت تک رسوا کیا،امام سجاد کا دربار یزید میں خطبہ یزیدی ایوان میں زلزلہ تھا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام نے بقاء قربانی شہداء کربلا ہیں۔ اس دور میں ہر شخص کو سجادی بننا ہوگا تاکہ اس دور کے ہر یزیدی کا مقابلہ کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .