۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
‌اهدای پرچم بارگاه ملکوتی امیرالمؤمنین(ع) به آیت الله العظمی صافی

حوزہ/ مرجع تقلید نے امیر المؤمنین علیہ السلام کی ولایت کو خدائے متعال کی سب سے عظیم نعمت سمجھا اور امیر المؤمنین علیہ السلام کی ولایت کے طفیل بارگاہ خدا وندی میں شیعوں کی عزت اور عظمت کی دعا کی اور دربار علوی علیہ السلام کے تمام تر خادمین کے حق میں دن دوگنی رات چوگنی ازدیاد توفیق کی دعا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب سلام اللہ علیہما کی ملکوتی بارگاہ کا پرچم حضرت آیت اللہ صافی گلپایگانی کو ہدیہ کیا گیا۔

اس خبر کے مطابق: حضرت آیت اللہ صافی گلپایگانی آج بروز جمعرات حضرت امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب سلام اللہ علیہما کی ملکوتی بارگاہ کے پرچم کی زیارت سے مشرف ہوئے۔

اس روحانی تقریب میں ڈاکٹر ہادی علوی نے محافظ ملائک آستانہ علوی علیہ آلاف التحیۃ و الثناء کے متولی کی جانب سے معظم لہ کی خدمت میں سلام پہنچایا۔مذکور مرجع تقلید نے بھی اس مقدس اور متبرک پرچم کا احترام کرتے ہوئے، امیر المؤمنین علیہ السلام کی ولایت کو خدائے متعال کی سب سے عظیم نعمت سمجھا اور امیر المؤمنین علیہ السلام کی ولایت کے طفیل بارگاہ خدا وندی میں شیعوں کی عزت اور عظمت کی دعا کی اور دربار علوی علیہ السلام کے تمام تر خادمین کے حق میں دن دوگنی رات چوگنی ازدیاد توفیق کی دعا کی۔

بارگاہ ملکوتی امیر المومنین (ع) کا پرچم آیت اللہ صافی (دام ظلہ) کو ہدیہ کیا گیا
امیر المومنین علیہ السلام کی ملکوتی بارگاہ کا پرچم آیت اللہ صافی (دام ظلہ) کو ہدیہ کرتے ہوئے۔

بارگاہ ملکوتی امیر المومنین (ع) کا پرچم آیت اللہ صافی (دام ظلہ) کو ہدیہ کیا گیابارگاہ ملکوتی امیر المومنین (ع) کا پرچم آیت اللہ صافی (دام ظلہ) کو ہدیہ کیا گیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .