۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
​آیت اللہ علوی گرگانی

حوزہ/ آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی شخصیت کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں علمی مناظروں میں امام رضا علیہ السلام کی روش کو بیان کرنا چاہیے کیونکہ امام علیہ السلام دوسروں سے نہایت منطقی برتاؤ کیا کرتے تھے جس کے ترویج کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علوی گرگانی نے امام رضا علیہ السلام کی شخصیت پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے والی علمی کونسل کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام علیہ السلام کا تمام چیزوں پر احاطہ ہے۔

 آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: آج ہمارے ملک کا افتخار یہ ہے کہ امام رضا علیہ السلام کا میزبان ہے۔ ہمیں اپنے آپ پر ناز کرنا چاہیے اور ہمیں یہ کہنے کا حق ہے کہ ہم امام رضا علیہ السلام کے فرزند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: دشمنوں کے امام رضا علیہ السلام کو ایران لانے میں کچھ اہداف تھے ان میں سے ایک ہدف امام علیہ السلام کو نظر میں رکھنا تھا لیکن خداوند متعال نے دشمن کے اہداف کو اہل بیت علیہم السلام کے حق میں قرار دیا اور ایسا کام کیا کہ بنی عباس کے خلفاء ذلیل و خوار ہو گئے۔

 آیت اللہ گرگانی نے کہا: امام رضا علیہ السلام نے مامون کے دربار میں منعقدہ نشست میں مدلل گفتگو کی اور شبہات کے جواب دئیے۔ امام علیہ السلام کے شاگرد بھی یہی روش اپناتے تھے۔

دینی علوم کے اس نامور استاد نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کا اپنے دشمنوں اور لوگوں سے بہت اچھا اور محترمانہ برتاؤ ہوتا تھا ۔

انہوں نے کہا: اس کانفرنس میں بیان ہونے والے مسائل میں سے ایک علمی مناظروں میں امام رضا علیہ السلام کی روش اور حکمت عملی ہے۔ آپ دوسروں سے انتہائی منطقی برتاؤ کرتے تھے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان مسائل کی معاشرے میں ترویج کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .