حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روز شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی مناسبت سے جموں وکشمیر میں مختلف مقامات پر مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔اسی سلسلہ سے مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔جہاں مختلف اکناف و اطراف سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے امام عالی مقام کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
مجلس عزا کو خطاب حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی القمی نے کیا جسمیں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مظلوم ترین فرد حضرت امام علی علیہ السلام ہے کیونکہ امام نے ہمیشہ عدل وانصاف سے کام لیا ۔