۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا عون محمد نقوی

حوزہ/ خطیب محترم نے ہر مجلس میں تقریبا مختلف انداز سے شہدائے کربلا کے رجز اور انکے فرامین کو بیان فرمایا اور تاکید فرمائی کہ ایسے فرامین صرف کربلا کی تاریخ میں ملتے ہیں اور یہ صرف عشق کے سائے میں ہی بیان کئے جاسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ ثقلین فاؤنڈیشن قم کے زیر اہتمام مدرسہ علمیہ ثقلین میں عشرہ محرم الحرام 1443 /2021 ء کے حوالے سے مجالس امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق،روزانہ مجلس عزا کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوتا اور اسکے بعد شعرائے کرام امام عالی مقام علیہ السلام کی خدمت میں مرثیہ پیش کرتے۔عشرہ محرم الحرام کے خطیب مدرسہ ہذا کے سرپرست جناب مولانا سید عون محمد نقوی صاحب تھے۔عشرہ محرم الحرام میں خطیب محترم  کی مجالس کا موضوع "کربلا تجلی گاہ عشق "تھا۔
جس میں خطیب محترم نے انتہائی بہترین انداز میں موضوع کی وضاحت فرمائی اور کربلا اور عشق کے حوالے نئے، جدید اور علمی اور تحقیقی اسلوب میں کربلا کی تفسیر بیان فرمائی۔خطیب محترم نے ہر مجلس میں تقریبا مختلف انداز سے شہدائے کربلا کے رجز اور انکے فرامین کو بیان فرمایا اور تاکید فرمائی کہ ایسے فرامین صرف کربلا کی تاریخ میں ملتے ہیں اور یہ صرف عشق کے سائے میں ہی بیان کئے جاسکتے ہیں۔

خطیب محترم نے مجالس عشرہ محرم الحرام کا سرنامہ کلام امام الکلام امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہما السلام کا فرمان قرار دیا جس میں امام علی علیہ السلام کربلا کے متعلق فرماتے ہیں کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں عاشق شہداء کی شہادت ہوگی اور جس کی منزلت اتنی زیادہ ہے کہ نہ پہلے والے اور نہ بعد والے اس منزلت کو پاسکتے ہیں۔

مجالس عزا میں کثیر تعداد میں طلاب حوزہ علمیہ قم شرکت فرماتے اور مجلس میں زیارت کی تلاوت کی جاتی اور نوحہ و ماتم کے بعد نیاز امام حسین علیہ السلام عزاداروں میں تقسیم کیا جاتا۔مذکورہ مجالس عزا  مدرسہ علمیہ ثقلین قم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی موجود ہیں جنہیں سننے کے لیے ذیل میں دیئے گئے لنکس پر کلک کیجیے۔
https://youtube.com/c/SaqlainFoundationOfficial

تبصرہ ارسال

You are replying to: .