۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عشره محرم بپا کیا گیا،انہوں نے بتایا اس مرکزی عشرہ میں محکمہ صحت کی طرف سے دی گئ ہدایات کا خاص خیال رکھا گیا۔

حوزہ/ ایران کے شہر مشہد مقدس میں الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے قدیم ترین عشرہ محرم مدرسہ علمیہ فاطمیہ ( الجواد فاؤنڈیشن) طلاب ہندوستان، بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوا۔جس میں کافی تعداد میں طلاب اردو زبان نے شرکت کی اور امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں انکے جد حسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر مشہد مقدس میں الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے قدیم ترین عشرہ محرم مدرسہ علمیہ فاطمیہ ( الجواد فاؤنڈیشن) طلاب ہندوستان، بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوا۔جس میں کافی تعداد میں طلاب اردو زبان نے شرکت کی اور امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں انکے جد حسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا۔

الجواد فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری مولانا سید مناظر حسین نقوی نے بتایا کہ مشہد مقدس کا یہ قدیم ترین عشرہ ہے جسے تقریبا ۲۵سال سے ذیادہ عرصہ ہوگیا ہے جسے حوزہ علمیہ مشہد کے اردو زبان طلاب بہت ہی عقیدت کے ساتھ منعقد کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس عشرہ محرم کو مختلف ذاکرین نے خطاب کیا اور دہ محرم روز عاشورا طلاب اردو زبان نے کافی تعداد میں شرکت کی جس مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عباس رضا  عابدی نے شہیدان کربلا کے مصائب کو بیان کیا باالخصوص جناب علی اکبر علیہ السلام کے مصائب کا خاص ذکر کیا جس سے نوجوان طلاب اور دیگر شرکاء آہ و بکا کے ساتھ گریہ کرتے ہوئے مادر حسنین اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں چشم نم ہو کر پرسہ پیش کیا۔ مجلس کے اختتام پر طلاب کرام نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرکے شہیدان کربلا علیہم السلام کا غم منایا اور اپنے وقت کے امام کو پرسہ پیش کیا۔

مولانا مناظر حسین نقوی نے یہ بھی بتایا کہ اس عشرہ محرم بمیں محکمہ صحت کی طرف سے دی گئ ہدایات کا خاص خیال رکھا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .