اتوار 1 جون 2025 - 22:39
آئمہ معصومین (ع) کا علمی مقام نہ صرف شیعہ حلقوں میں بلکہ اہل سنت علماء کے ہاں بھی مسلمہ حیثیت رکھتا ہے، مولانا سید علی اکبر حسینی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامؑ کا علمی مقام صرف شیعہ حلقوں میں ہی نہیں بلکہ اہل سنت علماء کے درمیان بھی مسلمہ حیثیت رکھتا ہے۔ امامؑ کے علمی جوابات نے عباسی دربار کے علماء کو بھی حیران و ششدر کر دیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشہد مقدس/ امام محمد تقی الجواد علیہ‌السلام کی شہادت کی مناسبت سے انجمن عزاداران حضرت علی بن ابیطالب علیہ السلام طلاب اردو زبان مشہد مقدس کی جانب سے ایک پُر معنویت مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں حوزہ علمیہ کے متعدد اساتذہ، علما و طلاب اور مؤمنین ایرانی و اردو زبان سمیت مذہبی انجمنوں کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس مجلس کو حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر حسینی نے خطاب کیا۔ انہوں نے امام محمد تقی علیہ‌السلام کی کمسنی میں امامت، علمی مناظرات، سیاسی بصیرت اور اخلاقی مقام جیسے اہم پہلوؤں پر جامع گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امامؑ کا علمی مقام صرف شیعہ حلقوں میں ہی نہیں بلکہ اہل سنت علماء کے درمیان بھی مسلمہ حیثیت رکھتا ہے۔ امامؑ کے علمی جوابات نے عباسی دربار کے علماء کو بھی حیران و ششدر کر دیا تھا۔

اس مجلس کے اختتام پر امامؑ کی شہادت کی مناسبت سے نوحہ خوانی کی گئی، جس میں علما و طلاب اور ماتمی انجمنوں نے پرسوز انداز میں شرکت کی۔

اسی مجلس کے ضمن میں بزرگ خادم و خطیب اہل بیت علیہم‌السلام، مرحوم حجت الاسلام والمسلمین شیخ ہادی فیاض(رح) کی تیسری برسی کی مناسبت سے بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha