۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
یوم شہادت امیر المؤمنین قم

حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، قم کے زیر اہتمام یوم شہادت امیر المؤمنین علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی مجلس عزاء اور جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس وجلوس عزاء میں علماء کرام، طلاب محترم اور زائرین کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، قم کے زیر اہتمام یوم شہادت امیر المؤمنین علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی مجلس عزاء اور جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے علامہ سید ظفر علی نقوی نے خطاب کیا۔ جس کے بعد جلوس عزاء برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں اختتام پذیر ہوا۔

مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جس کا شرف قاری جناب امام علی امامی و تلاوت زیارت امیرالمومنین علیہ السلام کا شرف قاری جناب سید جنت شاہ نے حاصل کیا۔ بعد تلاوت برادر ناصر عباس کریمی صاحب نے سوز و سلام پیش کیا اور آخر میں مجلس عزاء سے مرکزی خطاب مدیر دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان قم علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے کیا۔

انہوں سے شرکاء مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سیرت امیر المؤمنین علیہ السلام پر مفصل روشنی ڈالی اور شہادت امیر المومنین اور مصائب آل محمد علیہم السلام بیان کئے۔

انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان بچانے کے لیے حضرت امام علی علیہ السلام کی ایثار اور فداکاری پر خصوصی طور پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آج ہم سب مسلمانوں کو بھی اپنے مولا علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے سب کام اللہ کی رضا اور خوشنودی کی طلب میں کرنے چاہیے اور ہر وقت دین اور مذہب، قوم و ملت اور ملک و وطن کی سربلندی اور سرفرازی کے لیے ہر قسم کے ایثار اور قربانی کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔

مجلس عزاء کے اختتام پر ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ جس میں عالمی شہرت عافتہ مہمان نوحہ خواں جناب فیاض حسین ھکو (سکھر)اور ان کے علاوہ شہر قم کی معروف و مشہور نوحہ خوان انجمنوں نے سینہ زنی کی اورنوحہ خواں حضرات نے بہترین انداز میں امام علیہ السلام کے حضور پرسہ پیش کیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قبل از مغرب حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں اختتام پذیر ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ دفتر قائد کی جانب سے روزہ داروں کیلئے افطاری اور کھانے کیلئے نیاز حسینی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

دفتر قائد قم کے زیر اہتمام یوم شہادت امیر المؤمنین (ع) کی مناسبت سے مرکزی مجلس عزاء اور جلوس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .