حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایات پر حسب سابق دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے وسیع پیمانے پر علماء و طلاب کے درمیان راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈویژنل مسئولین متعلقہ ڈویژن کی سطح پر علماء و طلاب میں راشن کارڈ تقسیم کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح بیرون ممالک میں بھی قائد ملت جعفریہ کی ہدایات پر رمضان المبارک میں وسیع سطح پر راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
قائد ملت جعفریہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی جانب سے بلا تفریق راشن کارڈ کا سلسلہ جاری ہے۔
مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ و نمائندہ قائد محترم علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی کی زیر نگرانی ملک بھر کی ڈویژنل تقسیم کار کے تناظر میں ڈویژنل مسئولین اپنی اپنی ڈویژن کے علماء و طلاب میں راشن کارڈ تقسیم کر رہے ہیں۔
اس موقع پر علماء قم المقدسہ نے راشن کارڈ کی فراہمی پر قائد محترم اور دفتر قم المقدسہ کے مسئولین کا شکریہ ادا کیا اور قائد محترم کی طول عمر کیلئے دعا کی۔