۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملاقات

حوزہ / ایران کے شہر قم  میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ایک اعلی سطحی وفد نے دفتر کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی کی قیادت میں بہشت حضرت معصومہ (س) قم کے ڈائریکٹر جنرل آقای موسوی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ایک اعلی سطحی وفد نے دفتر کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی کی قیادت میں بہشت حضرت بی بی معصومہ (س) قم کے ڈائریکٹر جنرل آقای سید موسوی سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں وفد نے بہشت بی بی معصومہ (س) کے ڈائریکٹر جنرل سے مختلف امور خصوصا ایران میں فوت ہونے والے مقیم طلاب اور زائرین کے تجہیز و تکفین اور اس سلسلے میں مہیا کی گئی سہولیات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

اس وفد میں دفتر قائد ملت کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر علی نقوی کے علاوہ ایران، عراق اور شام میں امور زائرین کے انچارج سید ناصر عباس انقلابی اور دفتر کے دوسرے اراکین شامل تھے۔

اس موقع پر وفد نے اپنی طرف سے اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے ایران میں مقیم پاکستانی طلاب اور زائرین کے لئے ناگہانی اموات کی صورت میں تجہیز و تکفین کے سلسلہ میں مہیا کی جانے والی سہولیات اور ممکنہ مشکلات کے حل کے سلسلے میں بہشت حضرت معصومہ (س) کے مسئولین کا شکریہ ادا کیا ۔

بہشت حضرت معصومہ (س) کے ڈائریکٹر جنرل آقای سید موسوی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بہشت معصومہ (س) کی جانب سے پاکستانی طلاب اور زائرین بالخصوص وفات شدہ افراد کے لئے خدمات جاری رکھی جائیں گی بلکہ انہیں مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔

ملاقات کے آخر میں وفد نے بہشت معصومہ (س) کے ڈائریکٹر جنرل آقای سید موسوی کو قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا دورہ کرنے اور پاکستانی طلا ب اور زائرین کے لئے اس دفتر کی جانب سے مختلف خدمات انجام دینے کو نزدیک سے مشاہدہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے دفتر کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

بہشت معصومہ (س) قم کے ڈائریکٹر جنرل سے دفتر قائد ملتِ جعفریہ کے وفد کی ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .