۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ظفر عباس شمسی

حوزه/ مجلس وحدت المسلمین بلوچستان پاکستان کے رہنما علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا: قومی اسمبلی میں پاس، متنازع فوجداری ترمیمی بل کی مجلس وحدت المسلمین بلوچستان شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بل کو مسترد کرتی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت المسلمین بلوچستان پاکستان کے رہنما علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا: قومی اسمبلی میں پاس، متنازع فوجداری ترمیمی بل کی مجلس وحدت المسلمین بلوچستان شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بل کو مسترد کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر مجلس وحدت المسلمین بلوچستان کے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس وقت کیا ہے جب پاکستان کی قومی اسمبلی میں متنازع فوجداری ترمیمی بل پاس ہوا۔

انہوں نے کہا: یہ فرقہ وارانہ بل ہے ہم اس بل کی قانون سازی کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ اس بل کی وجہ سے ملکی ہم آہنگی اور رواداری کو نقصان پہنچے گا۔

علامہ ظفر عباس نے کہا: بل پیش کرنے والے لوگ ملک کے اندر بین المسالک انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اور جس طرح ان ہی لوگوں نے ملک میں شیعہ کافر کے نعرے لگائے تھے اب صحابہ کی توہین کے نعرے لگا کر شیعان علی بن ابی طالب علیہم السلام کو ٹارگٹ کریں گے یا پھر شیعوں کو توہین صحابہ کے ناجائز مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کریں گے۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا: ہم اس متعصبانہ اور فرقہ وارانہ سوچ پر مبنی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: اراکین قومی اسمبلی نے کس قدر غفلت کا مظاہرہ کرتے ھوئے اس فرقہ وارانہ اور دہشتگردانہ بل کو منظور کیا ہے جو کہ نا قابل قبول ہے، مجلس وحدت المسلمین بلوچستان پاکستان اس بل کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .