۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شیخ قطان

حوزه/ جمعیت قولنا و العمل لبنان کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کئے جانے کے بزدلانہ فعل کی مذمت میں لبنان کے علاقہ البقاع کے برالیاس نامی شہر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت قولنا و العمل لبنان کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کئے جانے کے بزدلانہ فعل کی مذمت میں لبنان کے علاقہ البقاع کے برالیاس نامی شہر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی سے جمعیت قولنا و العمل لبنان کے صدر شیخ احمد القطان نے مسلمانوں کے مقدسات بالخصوص قرآن کریم کی توہین کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم اسلام، انسانیت اور آسمانی ادیان کے دشمنوں کی طرف سے ہمارے مقدسات کی توہین پر شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے عرب اور اسلامی اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کتاب خدا کی خاطر اٹھ کھڑے ہوں، کیونکہ قرآن کریم مسلمانوں کا بنیادی قانون شمار ہوتا ہے، لہٰذا کوئی بھی مسلمان قرآن مجید کی توہین کو قبول نہیں کرے گا۔

شیخ قطان نے مزید کہا: سوئیڈن میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس کا انسانیت اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں ہے، لہٰذا سوئیڈش حکام اس حوالے سے مناسب اقدامات کریں اور کسی بھی مذہب یا آسمانی کتاب کی توہین کرنے والے کو قرار واقعی سزا دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .