۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
انجمن علمای یمن

حوزه/ انجمن علمائے یمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سوئیڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن علمائے یمن نے ایک بیان میں، سوئیڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے ناپاک جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس جرم کو نفرت، بربریت، مسلمانوں کے جذبات اور مقامات مقدسہ کو نشانہ بنانے کا ناقابلِ تلافی جرم قرار دیا ہے۔

انجمن علمائے یمن نے اس مذموم اقدام کو دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا اور کہا کہ سوئیڈش حکومت ایسے ناپاک منصوبوں کی روک تھام کو یقینی بنائے اور مسلمانوں سے معافی مانگے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .